geo ka senior cameraman ki saalgira or bari khabar

جیوکا سینئر کیمرہ مین کی سالگرہ اوربری خبر۔۔

تحریر: عبدالحمید سومرو۔۔

جیوکے سینئرکیمرامین عبدالسلام سومروکی سالگرہ کادن اورمتوقع بیروزگاری کی خبر۔ میرے چھوٹے بھائی عبدالسلام سومرو ( سینئرکیمرامین کیپیٹل ٹاک جیونیوزاسلام آباد) تمہیں جنم دن مبارک ہو ۔۔

انتہائی پرخلوص ، ملنسار، بے باک اور صاف ستھرے کردارکے مالک پاکستانی میڈیا میں سرفرازشاہ مرڈرکیس جیسے واقعے کی جان ہتھیلی پررکھ کرحقیقی وڈیو بنانے کا تاریخی کارنامہ سرانجام دیا۔ اس وڈیوکی بنیاد پر اس وقت کے آئی جی اورڈی جی رینجرزسندھ کاتبادلہ ہوا۔سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا۔ کراچی میں جان کے خطرات کے پیش نظراس وقت پاکستان کے فخرحامد میرنے تمہیں اپنی ٹیم کاحصہ بنایا۔

کیپیٹل ٹاک میں تم حامد میرصاحب کی ٹیم کا اٹوٹ حصہ بنے۔ سندھ کے برساتی علاقوں کی کوریج ہو،کے پی کےآفت زدہ علاقے یاسندھ کے پانی میں ڈوبے گائوں ہرجگہ حامد میرصاحب کی ٹیم کاحصہ رہے۔

کل جب تم نے مجھے فون پربتایاکہ میرصاحب نے بلاکرکہاہے کہ ادارہ مالی بحران کا شکارہے تم اپنا روزگارکسی اور جگہ تلاش کرلو۔

حامد میرصاحب کوزندگی سونپنے اورہمیشہ ساتھ رہنے کی خواہش رکھنے والے عبدالسلام کوروزی تواللہ پاک کسی اورجگہ بھی دے دے گا پرمیرصاحب سے دو دہائیوں کا جاری تعلق ٹوٹ جائیگا وہ دکھی تھا ۔۔ میں نے تمہیں تسلی تودی ہے پرسوچتا ہوں کہ ڈیڈیکیٹیڈ ورکرزکاساتھ دینے میں جیوکاکوئی ثانی نہیں تھاآج اس ادارے کوکیا ہوگیا؟

ادارے کےدکھ سکھ میں ساتھ نبھانے والوں کایہ حال ہوگا توپھرمیڈیاکے اداروں کی بچی کھچی ساکھ کیسے برقراررہے گی۔

سرفرازشاہ مرڈرکیس کے بعد اس وقت کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن صاحب نے وعدہ کیاتھا کہ عبدالسلام کوسرکاری نوکری کی فراہمی سمیت حفاظت کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہوگی۔

آج تک عبدالسلام کوسرکاری روزگارتونہیں ملا

شازیہ عطامری صاحبہ سابق وزیراطلاعات سندھ  کے دورمیں سی ایم ہائوس میں کیمرامین کی نوکری کی فائنل سلیکشن کے باوجود اس کے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاھ نے پ پ پ رہنمااس وقت ضلع سینٹرل کے گلگتی ضلعی صدر سردار شاہ کی سفارش پرایک گلگتی لڑکے کوبھرتی کرلیاگیاتھا۔(ضلع سینٹرل کے گلگتی ضلعی صدر سردار شاہ نے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سی ایم ہاؤس میں کیمرہ مین کی اسامی پر کوئی گلگتی ملازم نہیں، نہ انہوں نے ایسے کسی گلگتی لڑکے کی کسی کو سفارش کی ہے، انہوں نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے سفارش کی اور مجھے ہی اس کا علم نہیں۔ادارہ عمران جونیئر ڈاٹ کام )

سالوں تک ایک ادارے میں اپنی جوانی کے سنہرے دن اس خواہش پربسرکرنے والے ورکرجس کویہ تسلی ہوکہ میرا ادارہ اچھا ہے ۔ میرا سہارا بنے گا اوراس طرح بے روزگاری کی وارننگ دی جائے تویقیناً تکلیف پہنچتی ہے۔

عبدالسلام تم ہمت نہیں ہارنا اس سے زیادہ تکلیف دہ حالات کا مقابلہ تم کرچکے ہو۔ آج اپنا جنم دن مناؤاورآنے والے وقت کا مقابلہ کرنے کے لئے خود کوتیارکروہم سب تمہارے ساتھ ہیں۔(عبدالحمید سومرو)

(یہ تحریر کراچی کے سینئر صحافی عبدالحمید سومرو کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لی گئی ہے۔ جو بغیر کسی ایڈٹ کئے اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔ علی عمران جونیئر)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں