صحافت، سیاست، علم و فن اور زندگی پر انمٹ نقوش چھوڑنے والے عمران اسلم کراچی میں سپرد خاک کردیے گئے۔جیو جنگ گروپ کے صدر کی نماز جنازہ میں اہلخانہ، صحافیوں، سیاسی رہنماؤں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔مٹی سے اُبھرنے والا سونا پھر مٹی کے سپرد کردیا گیا، سیاست، ثقافت، صحافت، علوم و فنون اور زندگی پر کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑنے والے عمران اسلم کی نماز جنازہ کلفٹن میں واقع گھر کے احاطے میں ادا کی گئی۔جس میں اہلخانہ کے علاوہ سینئر صحافی حامد میر، عارف الحق عارف، تہمینہ درانی، رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی، حافظ نعیم الرحمان، اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران اسلم جیسے صحافی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ان کی کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا کہ عمران اسلم نے جیو جیسے بہترین ادارے کی بنیاد رکھی۔ اُن کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔عمران اسلم گزشتہ روز علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، مرحوم کو ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
جیو،جنگ کے صدر عمران اسلم کراچی میں سپردخاک۔۔
Facebook Comments