جیوجنگ کے فریز اکاؤنٹس بحال۔۔

سپریم کورٹ نے جنگ جیو کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دیدیا۔۔منجمد اکاؤنٹس کی بحالی کا حکم جنگ جیو کیخلاف ٹیکس کیس میں دیا گیا۔۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔۔جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ادارے نے ملازمین کو تنخواہ دینی ہیں، ادارے کے اکاؤنٹس منجمد ہونے سے بظاہر ملازمین اور ادارے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،جنگ اور جیو کی اگر کوئی ادائیگی واجب الاادا ہوئی وہ ادا کرنا پڑے گا۔ ایف بی آر جنگ جیو کے اکاؤنٹس میں رقوم کے داخلے اور اخراج کا مکمل ریکارڈ مرتب کرے،ایف بی آر کے وکیل نے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کی مخالفت کی۔۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹس منجمد رہے تو ادارہ کیسے چلے گا،اکاؤنٹس منجمد ہونے سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیسے ہوگی،
جنگ جیو ٹیکس بارے متعلقہ محکمے 15 دنوں میں ہدایات لیکر عدالتی معاونت کریں،

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں