geo ki film ka youtube par record

جیوانٹرٹینمنٹ 2020 میں سب سے زیادہ دیکھاگیا۔۔

رپورٹ : محمد ناصر۔۔

سال 2020؁ء ”جیو ٹی وی“ کیلئے خوش قسمت سال  تھا  اور اِن 365 دِنوں میں ”جیو ٹی وی“ نے انٹرٹینمنٹ کے تمام چینلز کو مات دے کر سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کی اور سب سے زیادہ ریٹنگز لے کر نمبر ون پوزیشن برقرار رکھی۔ حاصل کردہ معلومات کے مطابق پاک اربن میں 24 گھنٹے میں جی پی آر ایس 64151 رہی جبکہ نیو پاک اربن میں 24 گھنٹے کی جی آر پی ایس 59836 تھی جو دیگر معاصر چینلز سے کہیں زیادہ تھیں۔ اِسی طرح پاک اربن میں پرائم ٹائم (شام 7 بجے تا 11 بجے تک) میں جی پی آر ایس 34943 ریکارڈ ہوئیں اور نیو پاک اربن میں پرائم ٹائم جی پی آر ایس 32607 ملیں جو یقینا 2020؁ء کا ریکارڈ ہے۔ ”جیو ٹی وی“ کے ڈرامے ناظرین کی پسند اور توقعات سے بڑھ کر رہے اور لوگوں نے اِنہیں اپنی پسندیدگی کی سند دی۔ قابل فخر بات یہ ہے کہ پاکستان کا نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل اپنے مد مقابل چینلز میں ناصرف ریٹنگ چارٹ پربلکہ سوشل میڈیا پر بھی چھایا رہا۔ اس وقت بھی جیو کے مختلف ڈرامے سوشل میڈیا پر لاکھوں ہٹس حاصل کرکے اس کی مقبولیت کا پتہ دے رہے ہیں۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کےسیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے پیش کردہ سیریلز کو 2020؁ء میں بھی خوب شہرت حاصل ہوئی۔ ”جیو ٹی وی“ نے گذشتہ برس بھی اپنی مقبولیت کا اعزاز برقرار رکھا اور سال کے آغاز سے ہی منفرد کہانیوں پر مشتمل بہترین ڈرامے پیش کرکے دُنیا بھر کے ناظرین کی توجہ سمیٹ لی۔ یہ کہانیاں خاندانی روایات، سماجی مسائل، ہنسی، مذاق، قہقہے، جوش، جذبات، خوف، احساسات، سنجیدگی، طنز و مزاح، رومانس، انتقام، محبت، نفرت، روٹھنے منانے کی کیفیات، تجسس، بے وفائی، لالچ، رشتوں کی طاقت، رسم و رواج سے بغاوت، جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے واقعات اور دیگر اہم موضوعات پر مشتمل تھیں جنہیں عوام میں زیادہ پسند کیا گیا۔ ناظرین کی بے انتہا پسند کے سبب انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے کہکشاں میں ”جیو ٹی وی“ اس وقت بھی سب سے زیادہ روشن ستارہ بن کر جگمگا رہا ہے اور عوام کو یقین دلاتا ہے کہ اُن کے چہروں پر ہمیشہ ہی منفرد پروگرامز پیش کرکے خوشیاں اور مسکراہٹیں بکھیرتا رہے گا۔(محمد ناصر)۔۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں