پاکستان کے سب سے بڑے سوپ ”اے دِل تو بتا“ نے مسلسل چالیس ہفتے تک ناظرین کے دِلوں پر راج قائم کرکے اپنا سفر تمام کرلیا ۔ اِسی کے ساتھ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے اپنی کامیابی کا ایک اور سنگ میل عبور کرکے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی تاریخ رقم کردی ۔ پاکستان کے سب سے بڑے سوپ کا اعزاز پانے والے ”اے دِل تو بتا“ نے اپنے سلاٹ پر پاکستانی سیٹلائٹ انٹرٹینمنٹ چینلز پر آج تک کی سب سے زیادہ GRPS1687 کےساتھ ساتھ 11.6کی بلند ترین سطح کو چھوا اور مسلسل چالیس ہفتے نمبر ون رہا جبکہ مقابلے کی اِس دوڑ میں دوسرے نمبر پر آنے والے تمام پروگرامز ریٹنگ چارٹ پر اس کا آدھا حصہ بھی نہ پاسکے جس کیلئے ”جیو ٹی وی“ اور پروڈیوسرز اپنے ناظرین کی دلچسپی پر تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ۔ عوام میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے سوپ ”اے دِل تو بتا“ کی کہانی ہما حنا نفیس نے تحریر کی جس کی ہدایات علی اکبر نے دیں۔
جیوکے سوپ کی ریکارڈتوڑ ریٹنگ۔۔
Facebook Comments