pemra ne joy companies ke ishteharaaat ko notice lelia

جیو کی اینکرپرسن نے جھوٹ بولا، چیئرمین پیمرا۔۔

سینٹ کمیٹی اطلاعات و نشریات کو چیئرمین پیمرا نے آگاہ کہا کہ کسی چینل پر کسی شخصیت کی کوریج پر پابندی نہیں لگائی ،صرف لائیو کوریج پر پابندی ہے،  روزنامہ جنگ کے مطابق کمیٹی اجلاس میں چینلزپر پابندی اور مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا حاوی رہا، اپوزیشن ارکان نے واک آئوٹ بھی کیا ، سینیٹر پیر صابر شاہ نے کہا کہ آپ نے کس قانون کے تحت لائیو پر پابندی لگائی ،آپکو کیا پتہ کہ میں کیابکواس کرونگا، سینیٹر پرویز رشید کا سوال تھا کہ کیا مولانا کو ڈیزل کہنا خلاف ضابطہ نہیں ؟ سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ زرداری کا چلتا انٹر ویو کیوں روکا، جیو کے معروف اینکر کا کہنا ہے کہ انٹر ویو روکا گیا اگر اینکر نے جھوٹ بولا تو پیمرا نے ان کیخلاف ایکشن کیوں نہ لیا؟ پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اطلاعات عمران خان ہیں ، ہم چاہیں گے کہ وہ آکر ہمارے سوالوں کا جواب دیں ، پی ٹی آئی کے اتحادی سینیٹر انوار الحق کا کٹر سمیت اپوزیشن اراکین نے پرویز رشید کے مطالبے کی تائید کی ، پرویز رشید نے شکوہ کیا کہ مجھے جیو دیکھنے کے حق سے محروم کر دیا گیا ،جیو 65 نمبر پر آرہا ہے چیئرمین پیمرا نے جواب دیا کہ چینلز سیلف ریگو لیٹری کے تحت بعض کی کوریج روکتے ہیں، کسی کو کوریج سے نہیں روکا ،اینکر پرسن کا موقف درست نہیں ، پرویز رشید نے چیئرمین پیمرا سے مخاطب ہو کر کہا مجھے نہ سمجھائیں، میں خود وزیر رہاہوں، مولا بخش چانڈیو نے پوچھا کہ عمران خان نے مولانا کو ڈیزل کیوں کہا ؟ اس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے جواب دیا ہم پیار سے انکا ’’ نک نیم ‘‘ لیتے ہیں ، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ڈیزل کوئی ’’نک نیم ‘‘ نہیں ،حکم کریں تو انکے لیڈر کا ’’نک نیم ‘‘ بتادوں ، پیر صابر شاہ اور پرویز رشید نے اصرار کیا کہ رہنے دیں نہ بتائیں ، فیصل جاوید نے کہا میں کیا ہدایت دوں کہ مولانا کی کوریج سپورٹس چینل پر بھی کی جائے ، بقیہ چینلز پر تو مولانا کی کوریج ہو رہی ہے، پیر صابر شاہ کا کہنا تھا مولانا کو سپورٹس چینل پر بھی دکھانا پڑیگا، مولانا چوکے ، چھکے مار رہے ہیں،مولا بخش چانڈیو نے کہا دوبارہ پوچھتا ہوں کہ زرداری ،مریم نواز اور مولانا پر چینلز پر کیوں پابندی لگائی ،چیئرمین پیمرا کا جواب تھا میں نے بتا دیا کوئی پابندی نہیں لگائی ،اس پر اپوزیشن سینیٹر ز پیر صابر شاہ، پرویز رشید ، مولابخش چانڈیو ، رخسانہ زبیری ، غوث خان نیازی اجلاس کا بائیکاٹ کر گئے ،سینیٹر عطا الرحمٰن اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں