general asim muneer media se door rehte hein

جنرل عاصم منیر میڈیا سے دوررہتے ہیں، سلیم صافی۔۔

سابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد جنرل عاصم منیر پاک فوج کی کمان سنبھال چکے ہیں لیکن دونوں میں کیا فرق ہے، اس بارے میں سلیم صافی نے اپنا تجزیہ پیش کردیا۔روزنامہ جنگ میں چھپنےو الے اپنے کالم میں سلیم صافی نے لکھا کہ ’جنرل قمر جاوید باجوہ کے برعکس جنرل عاصم منیر میڈیا والوں سے دور رہتے ہیں یوں ملکی صورت حال سے متعلق ان کی سوچ کا اندازہ صرف فوج اور اسکے متعلقہ اقدامات سے لگایا جاتا ہے تاہم انکی تقاریر اور بالخصوص فی البدیہہ تقاریر بھی بڑی حد تک انکی سوچ اور فکر کی عکاس ہوتی ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان بھر سے بلائے گئےکسانوں کا کنونشن ، کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ حسبِ روایت جنرل عاصم منیر نے لکھی ہوئی تقریر ایک طرف رکھ دی اور فی البدیہہ تقریر شروع کردی جس میں وہ بار بار قرآنی آیات کے حوالے دے رہے تھے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں