gaza ho ya pakistan sahafion ko tahaffuz milna chahitye

غزہ ہویاپاکستان، صحافیوں کو تحفظ ملنا چاہیئے، امریکا۔۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے کام کی اجازت اور مکمل تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔امریکی وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ چاہے امریکا ہو، پاکستان ہو یا غزہ کی پٹی ہو، ہر جگہ صحافیوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔امریکی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو اپنا کام آزادانہ طور پر جاری رکھنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔صحافی نے  سوال کیا کہ پاکستان میں کئی صحافیوں نے اب یہ اصطلاح “ایمرجنسی” استعمال کرنا شروع کر دی ہے، جو بنیادی طور پر ملک میں مارشل لاء کے متبادل قدرے ہلکا اور میٹھا لفظ ہے۔ کیا آپ کے کانوں سے یہ بات گزری ہے کہ پاکستان میں یہ بحثیں چل رہی ہیں؟جس امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے نفی میں جواب دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں