bushra bibi hamid mir or saleem saafi ke programs band karana chahti thin

“گرویدہ” صحافیوں سے حکومتی رابطے کا فیصلہ۔۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے آزادی اظہاررائے سے متعلق غلط بیانی کی ہے۔یہ تاثردیا جارہاہے کہ صحافیوں کو آزادی اظہاررائے کا حق حاصل نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاپراپیگنڈا کیاجارہا ہے کہ صحافیوں کو کام نہیں کرنے دیا جارہا۔حکومت میڈیا ورکرز اور مالکان کے درمیان ایک پل بننے جارہی ہے۔صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعظم نے ذاتی دلچسپی لی ہے۔ میڈیا مالکان اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی وہ خود کررہے ہیں۔ مشیر اطلاعات اس کمیٹی کی کوآرڈینیٹر ہوں گی، جبکہ صحافتی تنظیموں کے نمائندگان اور اراکین پارلیمنٹ بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کمیٹی مالکان سے ملے گی، اگر ان کے حکومت کے پاس کوئی بقایا جات ہیں تو وہ معاملات طے کئے جائیں گے۔وزیراعظم ملکی میڈیاکوایک طاقت بناناچاہتے ہیں تاکہ اس کی آڑ میں ملکی مفادات پر انگلی اٹھانے والوں کو بے نقاب کیاجاسکے۔وہ اس مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا جن ’گرویدہ‘صحافیوں کوحکومت سے تحفظات ہیں انہیں اورڈرائینگ روم میں بیٹھ کرپاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والوں کو اوپن فورم میں بلاکران کے گلے شکوے سنیں گے اور اگر ان کے کوئی جائز تحفظات ہیں تو وہ دور کئے جائیں گے۔پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو اب اپنا سودا بیچنے کیلئے کوئی مقام نہیں ملے گا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں