پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں سے متعلق بیان پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔صحافیوں کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے احتجاج کیا گیا، جس پر سابق وزیراعظم نے علی امین گنڈاپور کے صحافیوں سے متعلق بیان پر ناراضی کا اظہار کیا۔عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو ایسا نہیں کہنا چاہیئے تھا، وہ جوشِ خطابت میں زیادہ ہی بول گئے، علی امین گنڈا پور کی صحافیوں بارے گفتگو کی تائید نہیں کرتا، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں جس دباؤ میں صحافی رپورٹنگ کررہے ہیں، یہ جہاد ہے۔واضح رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی تھی جس پر صحافی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔علی امین گنڈا پور کے رویے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر نے معافی بھی مانگی تھی تاہم صحافیوں کی جانب سے علی امین گنڈا پور سے معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
گنڈاپورجوش خطابت میں صحافیوں کے خلاف زیادہ بول گئے،عمران خان
Facebook Comments