F block mein bijlee farahmi ke mansoobay par koi pesh raft na ho saki

گنڈاپوربلیک میلر صحافیوں کے نام بتائیں، پریس کلب۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخواہ کا سنگجانی مویشی منڈی میں جلسے سے خطاب میں صحافیوں بارے غیر ذمہ دارانہ الفاظ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔علی امین گنڈہ پور کواحساس ہونا چاہئے کہ وہ ایک اہم اور ذمہ دار عہدے پر فائز ہیںلیکن جلسے میں صحافیوں پر لگائے گئے الزامات اور خاتون صحافیوں بارے طنزیہ ریمارکس ان کی دماغی صحت پر سوالیہ نشان ہے۔یہ کسی طور بھی مناسب نہیں کہ صحافی برادری کو الزام دیا جائے انہیں چاہئے کہ جن صحافیوں کو پیسے دیتے ہیں یا جو صحافی بلیک میل کرتے ہیں ان کے نام سامنے لائیں ورنہ لاہور پریس کلب ہر فورم پر احتجاج کا حق استعمال کرے گا جبکہ ریاستی ذمہ داران کو چاہیئے کہ ایسے غیر سنجیدہ رویے پر ان کو لگام ڈالی جائے جبکہ تحریک انصاف کی قیادت کو بھی وزیراعلی کی اپنی چوائس پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔ گورننگ باڈی مطالبہ کرتی ہے کہ علی امین گنڈا پور اپنے الفاظ پر صحافیوں سے معافی مانگیں۔ صدر ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور جب تک اپنے الفاظ پر معذرت نہیں کرتے لاہور میں علی امین گنڈا پور کی میڈیا کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور کسی صورت لاہور میں ان کی کسی تقریب کی میڈیا کوریج نہیں ہو نے دیں گے۔صدر ارشد انصاری نے کہا کہ جلسے کو لیڈ کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے جو الفاظ استعمال کئے ہیں وہ اس عہدے کے شایان شان نہیں۔انہیں ہر صورت اپنے الفاظ پر معذرت کرنی چاہیے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں