معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ اُن کے گیم شو کا کیریئر عامر لیاقت حسین کی وجہ سے شروع ہوا۔حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی فلم کے ٹریلر کے لاؤنچ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عامر لیاقت حسین کے مداح ہیں ، عامر لیاقت حسین صاحب ہمارے لیے ایک ایسی مثال تھے جن کے انداز کو ہر کوئی نقل کرنا چاہتا تھا‘۔اداکار نے کہا کہ ’شوز کے حوالے سے میرا جو کیریئر ہے، وہ صرف اور صرف عامر لیاقت حسین کی وجہ سے شروع ہوا لیکن اُنہوں نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں بہت مشکل وقت دیکھا۔اُنہوں نے کہا کہ ’میں عامر لیاقت صاحب کی آسانی کے لیے دُعا کرتا تھا لیکن مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس طرح دُنیا سے چلے جائیں گے‘۔آخر میں فہد مصطفیٰ نے عامر لیاقت حسین کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments