آج نیوز میں سما ٹی وی کے لاجسٹک ڈپارٹمنٹ سے آئے ہوئے شخص کو اسائنمنٹ ایڈیٹر بنادیا گیا، پپو کا کہنا ہے کہ موصوف سما میں گاڑیاں لگانے کا کام کرتے تھے لیکن اب یہاں رپورٹرز کے اسائنمنٹ لگاتے ہیں، جس کی وجہ سے نیوزروم پریشانی کا شکار ہے جب کہ کراچی بیوروز کے رپورٹرز ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ آج نیوز سے ایک سینئر رن ڈاؤن پرڈیوسر نے استعفا دے دیا ہے اور سما ٹی وی جوائن کرلیا ہے۔پپو کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات کی لائیو پریس کانفرنس کو کٹ کرنے کے حوالے سے کنٹرولر کے ساتھ موصوف کی گرماگرمی ہوئی تھی، جو کچھ دیر چلی جس کے بعد اس نے اچانک استعفا دیا اور چلا گیا، لیکن کنٹرولر کا کہنا ہے ایسا کچھ نہیں ہوا، اس کا سما میں ڈن ہوچکا تھا۔ ایک اور رن ڈاؤن پرڈیوسر بھی جلد سما ٹی وی جوائن کرنے والا ہے۔ آج ٹی وی چھوڑنے والے دونوں پرڈیوسرز اب لاہور جاکر سما ٹی وی پر کام کرینگے۔ دوسری جانب پیر کے روز بھی آج نیوز میں شدید گرما گرمی رہی پہلی منزل پر موجود مالک نے عمرے کی ادائیگی سے واپسی کے بعد اکاونٹس کے محکمے سے ایک شخص کو کمرے میں بلوایا اور سیلری میں تاخیر کی وجوہات پوچھی اکاونٹس کے محکمے سے تعلق رکھنے والا مالک کو مطمئن نہ کرسکا،پپو کے مطابق چینل انتظامیہ عمران جونیئرڈاٹ کام پر آج نیوزکے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کا فوری نوٹس لیتی ہے۔سیلری کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کا مالک نے بھی خود نوٹس لیا اور اس حوالے سے متعلقہ شعبے سے بازپرس کی۔۔ بعد ازاں چینل مالک نے نیوز روم کے بڑے کو دفتری ایکسٹینشن پر کال کی، جواب موصول نہ ہونے پر نیوزروم کے بڑے کے پی ایس کو کال ملائی، جہاں سے پتہ چلا کہ بڑے صاحب تو ابھی دفتر ہی نہیں آئے۔ چینل مالک نے پھر نیوزروم کے بڑے کا موبائل نمبر ملایا،ٹھیک ایک گھنٹے بعد بڑے صاحب دفتر میں داخل ہوئے، انھوں نے پہلے اپنا کالے رنگ کا بیگ اپنے کمرے میں رکھا جس میں لیپ ٹاپ تھا اور فوری نیچے فرسٹ فلور پر مالک کے پاس حاضری دی۔ پیر کے روز ہی دفتر میں کنٹرولر نیوز نے رپورٹرز کی میٹنگ بھی بلوائی جس میں عجیب و غریب فیصلے کئے گئے ۔میٹنگ کے آغاز میں کورٹ رپورٹر کی کھنچائی کی گئی اور کہا گیا کہ آپ کوئی کام نہیں کرتے آپ کو کچھ آتا بھی ہے آپ کا نیٹ ورک تو اتنا طاقت ور ہے کہ میرے منع کرنے کے باوجود آپ نے اپنا بیپر کروالیا جس پر کورٹ رپورٹر خاموشی سے سنتے رہے کنٹرولر نیوز نے عجیب فیصلہ سنایا کہ اب کراچی بیورو میں موجود اسائمنٹ ایڈیٹر الیکشن سیل میں کام کرینگے ۔اسائنمنٹ ایڈیٹر نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا جبکہ وہ میٹنگ کے بعد دو روز تک دفتر بھی نہیں آئے۔دریں اثنا جب ان خبروں کی تصدیق کے لئے کنٹرولر نیوز سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے اپنے حوالے سے تمام خبروں کی تردید کی۔۔ ان کا کہنا ہے کہ جب میں صبح نوبجے سے رات تین بجے تک نیوزروم کے معاملات دیکھ رہا ہوں تو مجھے وہی لوگ چاہیئے جو کام کریں، ہڈحرامی بہت ہوگئی، اب کام کرنا ہوگا۔۔