gaarion pr press kyu likhwate hain

گاڑیوں پر “پریس” کیوں لکھواتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ گاڑیوں پر ایڈووکیٹ اور پریس لکھوانے والوں کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ان سے کوئی پنگا نہ لے، ان کے دلچسپ اندازمیں کہے گئے جملے پر شرکا کھلکھلا کر ہنس پڑے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ڈیرہ غازیخان میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب سرائیکی میں خطاب کیا۔انہوں نے کہا عہدوں کیلئے کی جانے والی عزت صرف مفادات کیلئے ہوتی ہے۔اصل عزت اور وقار صرف اچھے کردارسے مل سکتاہے ۔ اورکردار اس وقت مضبوط ہوگا جب ایمان مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا جس دن ہم اس بات کو سمجھ لیں گے کہ عزت اور ذلت اللہ پاک کی طرف سے ہے اسی دن یہ بھی سمجھ آجائے گا کہ کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچاسکتا۔چیف جسٹس نے کہا انہیں یاد ہے ان کے والد صاحب سائیکل پردفترجاتے تو لوگ ان کیلئے راستہ چھوڑ دیتے تھے۔جبکہ اگر کوئی سائیکل پر سفر کررہا ہوتا اور وہ کسی وکیل کو دیکھ لیتا تو وکیل کے احترام میں سائیکل سے اتر جاتاتھا ،اس وقت وکالت کو انتہائی محترم پیشہ سمجھا جاتا تھا۔انہوں نے کہاآج وکلا کا وہ احترام کیوں نہیں کیا جاتا؟چیف جسٹس نے کہا لوگوں نے گاڑیوں پر ایڈووکیٹ  اور پریس کی نمبر پلیٹ لگا کر رکھتے ہیں جس کا مطلب ہے ہم سے کوئی پنگا نہ لے۔انہوں نے کہا اصل عزت وہ ہے جو ہم اپنے کردار کے ذریعے کماتے ہیں، عزت مانگی نہیں جاتی بلکہ عزت کمائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا عزت و خودداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں