ٹی وی اینکر و اداکارہ فضا علی نے ٹی وی شوز اور سوشل میڈیا پلیٹ فامرز سے اپیل کی ہے کہ گانوں کی طرز پر بنی نعتوں کو فروغ نہ دیں۔ میزبان فضا علی نے اپنے شو کے دوران گانوں کی دھنوں پر بننے والی نعتوں سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔اداکارہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سب ہی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فامرز سے کہنا چاہتی ہوں کہ گانوں کی دھنوں پر بننے والی نعتوں کو فروغ نہ دیں۔فضا علی نے کہا ہے کہ گانوں کی شاعری بہت عجیب اور بعض اوقات ولگر ہوتی ہے، یہ صحیح بات نہیں ہے، ایسے میں گانے کی دھن پر بنی نعت سنتے وقت انسان کو گانا یاد آ جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نبی پاک محمد ﷺ کی شان میں شعر کہیں اور اللّٰہ کی حمد و ثناء کریں مگر گانے کی دھنوں کا استعمال نہ کریں۔
Facebook Comments