mehwish hayat mein josh o jazba bohot hai

گاناکاپی کرنے پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ۔۔

معروف گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ کرن جوہر نے نہ صرف اپنی فلم میں میرا گانا کاپی کیا بلکہ اسے برباد کردیا۔ابرار الحق نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی فلم میں اپنا گانا کاپی ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’اگر انہیں میرا گانا کاپی ہی کرنا تھا تو وہ مزید بہتر انداز میں کر سکتے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ’انتہائی بدتمیزی کے ساتھ میرا گانا کاپی کیا گیا، نہ صرف کاپی کیا بلکہ اس کی دھن ہی خراب کردی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’ اور نچ پنجابن جیسے گانے پر ناگن ڈانس کرنے کا کیا مقصد تھا؟گلوکار کا کہنا ہے کہ اس قسم کا پنجابی گانا، پنجابی ٹچ کے ساتھ، صرف ایک عام پنجابی ہی گا سکتا ہے اور واضح طور پر بالی ووڈ کے پاس یا تو ایسا کوئی گلوکار نہیں تھا یا پروڈکشن ٹیم نے ایسا گلوکار ڈھونڈنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ اس گانے کو بالی ووڈ کے اتنے بڑے ستاروں پر فلمایا گیا، لیکن کوریوگرافی اور ڈائریکشن بہت ہی خراب تھی،  یہ لوگ کم سے کم پنجابی ڈانس اسٹیپس تو اس گانے کے ڈانس میں شامل کر ہی سکتے تھے۔ابرار الحق نے کہا کہ میرے وکیل 1 بلین روپے کے جرمانے کے قانونی دعوے کے ساتھ پاکستان، برطانیہ اور بھارت میں قانونی کارروائی کر رہے ہیں، اگر آپ کے پاس کوئی بھی دستاویز ہیں تو سامنے لائیں، کیونکہ میں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اس گانے کے کاپی رائٹس کسی کو فروخت نہیں کیے گئے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں