نئے ڈی این کے آتے ہی جی نیوز کے کری ایٹو شعبہ کے انچارج سمیت خاتون اینکر، چار کاپی ایڈیٹرز اور ایک خاتون رپورٹر نے استعفا دے دیا۔۔ جب کہ ایک کاپی ایڈیٹرکو تنخواہ بڑھا کر روک لیا گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کاپی رائٹر کو بھی تنخواہ بڑھا نے کی پیشکش کی گئی لیکن اس نے ادارہ چھوڑنے کو ترجیح دی۔۔پپو کے مطابق کری ایٹیو انچارج نے استعفا نہیں دیا بلکہ اسے فارغ کیاگیا ہےاس کی جگہ جیونیوز کے ایک سابق این ایل ای ہیڈ کو انچارج بنادیاگیا۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ کنٹرولر نیوز کو کچھ عرصہ پہلے رن ڈاؤن پرڈیوسر کے عہدے پر تنزلی کی گئی تھی لیکن اب اسے فارغ کردیاگیا، پپو نے انکشاف کیا کہے کہ اس کی ڈائریکٹر نیوز سے شدید تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد وہ گھر بیٹھ گیا تھا اب اطلاع ہے کہ اسے فارغ کردیاگیا اس کی جگہ مسرور خان کو چارج دے دیا گیا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہےکہ نئے کنٹرولر نے چارج لیتے ہی تمام نیوزاسٹاف کی چھٹیاں بند کردیں۔۔جس کی وجہ یہ بتائی جارہی کہ اسٹاف کم ہے اس لئے چھٹیاں بند کی گئی ہیں دوسری طرف حال یہ ہے کہ نیا اسٹاف کم سیلری کے باعث جی نیوزکا رخ نہیں کررہا ۔۔
جی نیوز میں استعفوں کی برسات، کنٹرولر نیوز بھی فارغ۔۔۔
Facebook Comments