کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی۔۔ ایک جانب جہاں آئی جی سندھ بے چارہ اپنے اہل خانہ کے لٹنے کی دہائی میڈیا کو دے رہا ہے وہیں میڈیا والے بھی آئے دن لٹتے رہتے ہیں۔۔ تازہ ترین واردات کرا چی کے علاقے ناظم آباد میں ہوئی جہاں جی نیوزکے رپورٹرفہد قمر اپنی ٹیم کے ہمراہ کوریج کے لئے گئے تھے کہ اچانک اسٹریٹ کرمنلز نے انہیں گھیر لیا۔۔رپورٹر اور ٹیم سے چینل کا کیمرہ، موبائل فونز اور نقدی چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔۔ تھانہ نورجہاں میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔۔
Facebook Comments