جی نیوز میں غیر پیشہ ورانہ رویہ سے تنگ آکر ان کے اپنے لائے ہوئے دو رن پروڈیوسر نے استعفی دے دیا۔ (ضمیر ۔صرف 13 دن بعد واپس نیوز ون اور بابراحمد ڈیڑھ ماہ بعد واپس بول نیوز چلے گئے)۔جبکہ تین کاپی ایڈیٹرز ایک خاتون ایسوی ایٹ پروڈیوسر اور دو این ایل ایز نے بھی دوسرے اداروں میں بات فائنل کرلی ہے ، دوسری جانب پروگرامنگ ہیڈ اورپروگرام دس تک کے اینکر عمار یاسر کو عہدے سے ہٹادیا اور ان کی جگہ ہم ٹی وی سے لائے گئے ایگزیکیٹوپروڈیوسر(پرویز ) کو پروگرامنگ ہیڈ بناگیا ہے۔ جس پر بطور احتجاج عمار یاسر نے 11 جون کو پروگرام نہیں کیا اور ا ن کی جگہ اینکر شیریں ذوالفقار سے پروگرام کرایا گیا۔ پروگرام دس تک کے کو آرڈینیٹر ، خاتون رپورٹر ، خاتون کاپی ایڈیٹر ، جونیئر کاپی ایڈیٹر سمیت مزید پانچ ملازمین کو فارغ کردیا ہے ۔دو نیوزاینکرز بھی نکال دیئے گئے۔۔ جب کہ ایک خاتون پروگرام اینکر کو بھی وارننگ دے دی گئی۔۔پپونے انکشاف کیا ہے کہ ڈیسک سے بھی ایک سینئر پرڈیوسر کو بھی ڈیسک سے فارغ کیاجاسکتا ہے۔۔ دو رپورٹرز، دو کری ایٹو والوں کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا۔۔پپو کے مطابق پورے اسلام آباد بیورو کو بھی فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ ہوچکا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ جی نیوز میں مالی بحران بھی برقرار ہے ، بیشتر ملازمین کو اپریل کی تنخواہیں چار جون کی رات یعنی چاند رات کو ادا کی گئیں۔جبکہ مئی کی تنخواہ کے بارے میں انتظامیہ کا کہناہے کہ وہ جولائی کے پہلے ہفتے سے پہلے نہیں مل سکے گی۔۔
جی ٹی وی میں بڑی تعداد میں برطرفیاں۔۔
Facebook Comments