جی نیوز میں نئے ڈائریکٹر کی چیرہ دستی تھم نہ سکی،تمام تر کوششوں کے باوجود کنٹرولرنیوزعتیق انجم اپنی نوکری بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور انہیں بالاآخر فارغ کردیا گیا ،ا ن کی جگہ چینل کے پارٹنرمنصور علی خان کے بھائی مسرور خان کو کنٹرولر نیوزبنادیا گیا ہے، جو سینئر پروڈیوسر بننے کے بھی قابل نہیں، جی نیوزکے اسلام آباد بیورو میں بھی بڑی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں،نئے ڈائریکٹر کے دست راست فخر کاکا خیل نے ہم نیوز چھوڑ کر جی نیوز جوائن کرلیا ہے ،اور ممکنہ طور انہیں متین حیدر کی جگہ بیوروچیف بنایا جارہا ہے ،جبکہ چیف رپورٹر انتظار حیدری کی بھی چھٹی کی اطلاعات ہیں،اسلام آباد میں تبدیلیوں کی وجہ نئے ڈائریکٹر کا چار اہم ادارے آئی ایس پی آر، فارن آفس ،ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوس کو اپنے ہاتھ میں رکھنا ہے ، اُدھر کراچی آفس میں رمضان کے دوران ملازمین کی عبادات کی وجہ سے ڈیوٹی کا دورانیہ ایک گھنٹے بڑھادیا گیا ہے ،ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جسے عبادت کرنا ہے اپنی ٹائمنگ میں کرے دفتر کے اوقات میں نہیں، جبکہ افطار کے نام پر ایک کیلا، ایک سموسہ، دوپکوڑے اورایک کھجوردی جاتی ہے، سحری کے لئے اسٹاف اپنے گھر سے سالن روٹی لیکر آتے ہیں۔