جی نیوز میں بڑے صاحب ادارے میں جھاڑو پھیرنے سے باز نہ آسکے۔۔پپو کے مطابق پروگرام دس تک کے اینکر اور پروگرامنگ ہیڈ عمار یاسرکو ان کی ٹیم کے چار افراد سمیت نکال دیا گیا،جبکہ دوپینل پروڈیوسر، دو رپورٹرز،ایک کیمرہ مین کو بھی فارغ کردیا گیا، ایک سینئر پروڈیوسرکو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کیلئے ان کی چھٹیوں کو جواز بنایا جائے گا،بڑے صاحب نے ان کی سابقہ چھٹیوں کا ریکارڈ نکلوالیا ہے،ایک اور سینئر پروڈیوسر سے کہا گیا ہے کہ وہ کہیں اور نوکری ڈھونڈ لیں، ایک کاپی ایڈیٹر نے روز روز کی چخ چخ کی وجہ سے استعفا دے کر بول نیوز جوائن کرلیا۔۔۔مسلسل برطرفیوں سے جی نیوز میں جہاں خوف کی فضا ہے وہیں کارکنوں پر کام کا دباؤبہت زیادہ بڑھ گیا ہے، بیشتر کارکن ان دنوں دوسرے اداروں میں نوکری ڈھونڈنے میں لگے ہوئے ہیں،کیونکہ بڑے صاحب کسی کے کام سے خوش نہیں اور انہیں بابار اپنے کمرے میں بلاکر نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
جی نیوزکے کارکنان ذہنی دباؤ کا شکار۔۔
Facebook Comments