پپو کا کہنا ہے کہ جی نیوز میں نئے ڈائریکٹر نیوز نے معاملات کیا اپنے ہاتھ میں لئے استعفوں کی جھڑی لگ گئی۔۔پپو کے مطابق خاتون اسسٹنٹ اسائنمنٹ ایڈیٹر، کراچی ڈیسک کے اسائنمنٹ ایڈیٹر، او ایس آر ڈیسک کی خاتون کاپی رائٹر، ٹکرآپریٹر اور تین این ایل ایز نے استعفے دے دیئے، جس میں سے خاتون اسسٹنٹ اسائنمنٹ ایڈیٹر، کراچی ڈیسک کے اسائنمنٹ ایڈیٹر اور ٹکر آپریٹر کے استعفے منظور کرلئے گئے ، مارکیٹ میں منفی تاثر سے بچنے کے لئے باقی ملازمین کے استعفوں کو التوا میں ڈال دیاگیا اور انہیں فی الحال استعفے واپس لینے پر مجبور کیاجارہا ہے۔۔ پپو کی مخبری سامنے آنے کے بعد اسائنمنٹ ایڈیٹر کی جگہ نئے اسائنمنٹ ایڈیٹر کی تقرری بھی روک دی گئی۔۔مسلسل مخبریاں سامنے آنے کے بعد جی نیوز میں پپو کی تلاش شروع کردی گئی ہےاور ان تمام افراد کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے جنہوں نے نئے ڈائریکٹر نیوز کی آمد پرمثبت ردعمل کا اظہار نہیں کیا تھا۔۔پپو کامزید کہنا ہے کہ پی سی آر اور ایم سی آر والوں سے میٹنگ میں انہیں بہت ذلیل کیا تھا ان میں سے بھی بعض افراد استعفے کی تیاری کررہے ہیں۔۔
جی نیوز میں استعفوں کی جھڑی لگ گئی۔۔
Facebook Comments