G News Financial Crises

جی نیوز شدید مالی بحران کا شکار۔۔

جی نیوز میں ہونے والی  شاہ خرچیوں نے ادارے کو مالی بحران کا شکار کردیا ہے جس کی وجہ سے کارکنوں کو اپریل کی تنخواہ اب تک نہیں مل سکی اور مئی کی تنخواہ  بھی ایک دن بعد واجب الادا ہوجائے گی۔۔پپوکے مطابق  نہایت کم بجٹ سے شروع کئے گئے جی نیوزکے مالکان پر غیرضروری اخراجات کابوجھ ڈال دیا گیا،رمضان میں سحری اور افطار ٹرانسمیشن کیلئے غیر معمولی کرائے پر جگہ لی گئی جہاں ایک ماہ کیلئے مکمل اسٹوڈیوتیار کیا گیا ،ٹرانسمیشن اور اسٹوڈیوکے اخراجات کے باعث ادارے کے پاس کارکنوں کو تنخواہ دینے کے پیسے بھی نہیں بچے، پنڈی میں چینل کے مالک  سے جب کراچی سے تعلق رکھنے والے پارٹنرنے رابطہ کیا تو انہوں نے مزید کوئی رقم دینے سے انکار کردیا اور کراچی کے پارٹنر ایک ہفتے تک منت سماجت کے باوجود ناکامی پر واپس لوٹ آئے،پپو کا کہنا ہے کہ چینل کے مالک بھاری تنخواہ پر نیا ڈائریکٹر رکھنے اور اپنے لگائے گئے کنٹرولرعتیق انجم کو ہٹانے پر پہلے ہی کراچی کے پارٹنر سے ناراض ہیں،پپونے انکشاف کیا ہے کہ چینل کے ایک اور پارٹنر کی کوآپریٹو سوسائٹی کو ایف آئی اے نے بلیک لسٹ کردیا ہے جس کی وجہ سے آمدنی کا یہ ذریعہ بھی بند ہوگیا ہے ،کراچی کے پارٹنر دوسرے ذرائع سے رقم حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ عید سے پہلے کارکنوں کی تنخواہ دی جاسکے۔ پپو کا کہنا ہے کہ نئے ڈائریکٹرنیوز نے  بھی مالک کی ناراضی کا علم ہونے پر دلچپسی لینا چھو ڑ دی ہے اور وہ معاہدہ کے مطابق وقت سے پہلے ہی اسلام آباد جاکر بیٹھ گئے ہیں۔۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں