جی نیوز میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ چھانٹیوں کا عمل مسلسل جاری ہے۔۔ایک اور سینئر پرڈیوسر کو جو کہ جی نیوز کے بانی کارکنوں میں شمار ہوتا تھا اسے بغیر کسی وجہ کے فائر کردیا گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اس کو نکالنے کی وجہ یہ ہے کہ اس نے افسربالا کی کسی پارٹی کی خبر بلیٹن میں نہیں چلائی تھی۔۔پپو کے مطابق ایک اور سینئر پرڈیوسر کی تنزلی کرکے اسے کاپی ایڈیٹر بنادیاگیاجب کہ اس سے رات نوبجے کا رن ڈاؤن واپس لے کر ایک جونیئر کاپی ایڈیٹر کو دے دیا گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اوایس آر کے انچارج کو بھی ایک ہفتے کی وارننگ دی گئی ہے ، بصورت دیگر انہیں بھی فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔۔پی سی آر کے انچارج کی بھی سرزنش کی گئی ہے اور اسے باور کرایاگیا ہے کہ کارکردگی بہتر نہ بنائی تو گھر بھیج دیا جائے گا۔۔پپو کے مطابق اسائنمنٹ ڈیسک کے انچارج کو بھی آخری وارننگ دی گئی ہے ۔۔پپو کے مطابق قائم مقام کنٹرولر کو دو کاپی ایڈیٹر اور دو کاپی رائٹرز کو بھی فارغ کرنے کا کہہ دیاگیا ہے۔ کنٹرولر کو نکالنے کے زبانی اعلان پر فی الحال عمل درآمد روک دیاگیا ہے کیونکہ اس کنٹرولر نے اوپروالوں سے رابطہ کرلیا ہے اور اپنے معاملات درست کرنے میں لگاہواہے۔۔
جی نیوز میں چھانٹیاں رک نہ سکیں
Facebook Comments