سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ میڈیا ہائوسز کو واجبات کی ادائیگیاں، سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن بل ،سندھ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، پیپلز میڈیا سپورٹ پروگرام ترجیحات میں شامل ہیں، ان پر کام تیز کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کر کے ان کاموں کو حتمی شکل دی جائے ۔ یہ ہدایات صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ اطلاعات کے اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے دیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کے لئے واضح احکامات دیئے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فنڈز بھی موجود ہیں۔ تمام قانونی تقاضے پورے کر کے میڈیا ہائوسز کو واجبات کی ادائیگیاں کی جائیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے ہدایت دی کہ سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی طرف اشتہارات کے مد میں نان بجیٹیڈ بقایاجات واجب الادا ہیں، ان کی وصولی کے لئے سمری تیار کی جائے تاکہ ان کی ایٹ سورس رکوری کی جاسکے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن بل اور سندھ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو حتمی شکل دی جائے۔
فنڈزموجود ہیں،میڈیاہاؤسزکوادائیگیاں کرینگے، ناصرشاہ۔۔
Facebook Comments