fuj dastoor ke elections ka elaan

ایف یو جے دستور کے الیکشن کا اعلان

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے الیکشن 2021_22 کے سلسلہ میں الیکشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین الیکشن کمیٹی طیب احمد چوہدری نے کی ۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور درود شریف پڑھ کر کیا گیا۔ تمام ممبران کے متفقہ فیصلہ کے مطابق پولنگ 7 نومبر 2021 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ امیدواران کاغذات نامزدگی 26 اکتوبر تا 31 اکتوبر تک روزانہ دوپہر 12 بجے تا 3 بجے تک حاصل کر سکتے ہیں ۔ کاغذات نامزدگی 31 اکتوبر دوپہر 12 بجے تا شام 3 بجے تک جمع کیے جائیں گے۔ یکم نومبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی. 2 نومبر کو امیدواران کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ امیدواران کی حتمی لسٹ 4 نومبر کو سیکریٹریٹ ایف یو جے کے باہر آویزاں کر دی جائے گی. اجلاس میں الیکشن کے ضابطہ اخلاق اور دیگر امور بھی زیر بحث لائے گئے اور یہ فیصلہ کیا گیا پولنگ کے دوران محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام ممبران کے لئے فیس ماسک، اور ہاتھوں کے لئے سینٹائرز کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہو گا۔ اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اشتہاری مہم کے سلسلہ میں 4/5 کی فلیکس کی اجازت ہوگی ۔ خلاف ورزی کرنے والے امیدواران کے خلاف الیکشن کمیٹی کاروائی کرے گی۔۔۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں