fuj dastoor ke arkaan ehel khaana keliye medical test par nasf riayat

ایف یوجے دستورکے ارکان،اہل خانہ کیلئے میڈیکل ٹیسٹ پر نصف رعایت۔۔

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹریٹ میں ایف یو جے دستور کے ممبرز ، ان کے والدین اور بیوی بچوں کو ہر قسم کے میڈیکل ٹیسٹوں میں پچاس فیصد رعایت کے کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ نجی میڈیکل لیب ( الکبیر ڈائیگناسٹک لیب اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری ) کے ساتھ معاہدے کے تحت ایف یو جے دستور کے ممبرز ، ان کے والدین اور بیوی بچوں کے ہر قسم کے میڈیکل ٹیسٹ پر پچاس فیصد رعایت دی جائے گی ۔ تقریب میں صدر ایف یو جے دستور سجاد حیدر منا، جنرل سیکرٹری قمرالزمان بٹ، مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سید نسیم شاہ، فنانس سیکرٹری سید ذکراللہ حسنی اور جوائنٹ سیکرٹری مرزا قمرالزمان نے کارڈز تقسیم کئے۔ شرکاء نے ایف یو جے دستور ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین ملک نعیم، وائس چیئرمین سید عثمان اور ممبران کی کاوش کو سراہا ۔ عہدیداروں نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ممبرز کے لئے صحت ، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی ۔ اس موقع پر ایف یو جے دستور ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں ممبر ایف ای سی محمود احمد مرزا،وائس چیئرمین ہیلتھ کمیٹی سید عثمان شاہ،اصغر منج، ارباب سہیل، آفتاب نواز،عمران حمید،امیر حمزہ، نعمان حیدر، سہیل اقبال، جاوید اقبال،رانا محمد خان، آصف سعید، دلبر خان، رانا افضل، رانا اکبر علی،سید صداقت علی، خلیل بزمی،منور حمید لودھی، نثار احمد لاڈا،خالد بلال غوری، فرخ شہزادودیگر بھی موجود تھے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں