social media qawaneen mazeed sakht mutnazeh peca act qomi assembly se manzoor

فری لانسرز کوڈیجیٹل اکاؤنٹ، کریڈٹ کارد کا اجرا۔۔۔

فری لانسرز کو ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے اور ڈیبیٹ و کریڈٹ کارڈ کے حصول کیلئےوزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے ʼفری لانس ڈیجیٹل اکاؤنٹ و کارڈ سہولت کا اجراء کر دیا گیا ہے،اس کریڈٹ کارڈکا اجراء حوالے سے لانچنگ تقریب کا انعقاد منگل کوکیا گیا جس میں میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں صدر و سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود سمیت دیگر حکاماور بڑی تعداد میں فری لانسرز نے شرکت کی۔ ممبر آئی ٹی سید جنید امام نے کہا اب فری لانسرز گھر بیٹھے روپیہ اور ڈالرز میں اکاؤنٹ کھول سکیں گے ،وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق ملک میں آئی ٹی ایکسپورٹ 15 ارب ڈالرز تک لے جانے کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر 15 ارب ڈالرز کا ہدف حاصل کرنے کے لئے جہاں وزارت آئی ٹی اپنا کردار ادا کررہی ہے وہیں کمرشل بینکوں کو بھی چاہیے کہ وہ آئی ٹی کمپنیوں اور فری لانسرز کے لئے سہولیات اور اپنی بینکنگ مصنوعات متعارف کروائیں کیونکہ کمرشل بینکوں کی جانب سے سہولیات کی عدم فراہمی سے بہت سی آئی ٹی کمپنیوں نے اپنے اکاؤنٹس بیرون ممالک کھلوا رکھے ہیں جس سے پاکستان کو زرمبادلہ کے بڑے نقصان کا سامنا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں