فری لانسرز کے لیے ای روزگار مراکز کے قیام کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا جبکہ یکم فروری سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 10 ہزار پے پال اکاؤنٹ بنائے جائیں گے۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق نے اسلام آباد میں تقریب میں 39 ای روزگار سینٹرز کے قیام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر نگراں وزیر ڈاکٹرعمر سیف نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں چھوٹے بڑے شہروں میں 250 مراکزقائم ہوں گے، جلد ہی ہم ملک بھر میں 10 ہزار مراکز کا ہدف پورا کرلیں گے۔ڈاکٹرعمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ کو 10 ارب ڈالرزتک لے جانا ہے، ملک میں اسوقت 15 لاکھ سے زائد افراد فری لانسنگ کررہے ہیں، بیشتر فری لانسرزکے پاس مطلوبہ سہولتیں،انٹرنیٹ، لیپ ٹاپ یاموزوں جگہ نہیں۔انھوں نے کہا کہ 100 افراد کی گنجائش سے 10 ہزار مراکز میں 10 لاکھ فری لانسرز کو جگہ ملے گی، اس طرح آئی ٹی ایکسپورٹ 10 ارب ڈالرز سالانہ بڑھائی جاسکے گی۔ڈاکٹرعمر سیف کا مزید بتانا تھا کہ فری لانسرز کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ گیٹ وے کا بڑا مسئلہ حل کیا گیا، یکم فروری سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 10 ہزار اکاؤنٹ بنائے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ فری لانسرز اکاؤنٹ پے پال کے ذریعے رقوم اکاؤنٹ میں وصول کرسکیں گے، پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد تھرڈ پارٹی ایگریمنٹ کے ذریعے رقوم وصولی بڑے پیمانے پر ہوسکے گی۔