سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستانی فری لانسرز کیلئے بیرون ملک سے رقم منگوانے کی حد میں اضافہ کردیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے فری لانس کم کرنے والوں کیلئے ایک مہینے میں بیرون ملک سے رقم منگوانے کی حد 25 ہزار ڈالر کردی گئی ہے، اس سے قبل فری لانسرز کو صرف 5 ہزار ڈالر تک رقم منگوانے کی اجازت تھی۔سٹیٹ بینک کے مطابق فری لانسرز بزنس کو پرسن ترسیلات بھی کرسکیں گے، یعنی ایک ہی شخص کے شناختی کارڈ پر دو بزنسز کی رقم آنے کی اجازت نہیں ہوگی،ماہانہ رقم کی حد بڑھانے کا مقصد روز گار کے مواقع بڑھاناہے ۔
Facebook Comments