fourteen gamblers arrested from raid in news channel office

چینل کے دفتر پر چھاپہ، 14 جواری گرفتار۔۔

صحافت کا جنازہ ہے زرا دھوم سے نکلے ۔۔وقت نیوز رحیم یار خان کے بیوروآفس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ، جواکھیلنے میں مصروف 14 جواریوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی رقم برآمد کرلی اور مقدمہ نمبر دوسوچوبیس بٹا اٹھارہ درج کرلیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ عباسیہ ٹاؤن کے قریب چوبارہ پر وقت نیوز کا دفتر ایک سال سے قائم تھا جہاں عرصے سے جوا چل رہا تھا۔۔پپو کے مطابق چھاپے کے وقت بیوروچیف فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس کو بیان دیتے ہوئے ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ، بیوروچیف پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کے نام پر اپنے دفتر میں جوا کراتا تھا اور اس کے بدلے بھاری رقم لیناتھا۔۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی سی ڈویژن میں مقدمہ درج کرلے بیوروچیف وقت نیوز رحیم یارخان کو مفرور قرار دے دیا۔۔دیگر 14 ملزمان کو اندر کردیا۔۔ پپو کے مطابق  بیوروچیف پر اس سے قبل بھی درجنوں مقدمات درج ہیں جن میں خواتین سے پرس چھیننے سے لے کر فراڈ کے مقدمے بھی شامل ہیں، پپو کے مطابق بیوروچیف نے بھاری رقم کی ادائیگی کے بعد اس عہدے کو حاصل کیا تھا اور اس کی آڑ میں مبینہ فائدے اٹھارہا تھا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں