ایکسپریس اخبار نے ایک ایک کرکے فوٹوگرافرز کو فارغ کرنا شروع کردیا ہے، آپ لوگوں کویاد ہوگا پپو نے کافی عرصہ پہلے سینہ بہ سینہ میں مخبری دی تھی کہ ایکسپریس اخبار نے اب یہ پالیسی بنالی ہے کہ فوٹوگرافر نہیں رکھا جائے گا،اور رپورٹر ہی اپنے موبائل سے تصویر بنائے گا۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ ایکسپریس کراچی سے فوٹوگرافرز عظیم، راشد اجمیری، نعمان اور عرفان کو فارغ کردیاگیا یہ لوگ ایکسپریس اخبار کی لانچنگ سے یہاں تھے، ان میں سے ایک فوٹوگرافر تو اے پی این ایس ایوارڈ یافتہ ہے جب کہ فارغ کئے گئے ایک فوٹوگرافر کی بیٹی بہت جلد شادی بھی تھی۔۔ پپو کے مطابق ایک فوٹوگرافر جسے فارغ کیاگیا کے یوجے میں بہت زیادہ سرگرم تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ کے یو جے ان چھانٹیوں پہ کیا موقف اختیار کرتی ہے۔۔
Facebook Comments