nawaz sharif ki kia deal hui

فوج ،نوازشریف اور صحافی۔۔۔

تحریر: ریحان سید۔۔

ایک طرف تو فوج ،ہر معاملے میں گھس کر، اپنے آپ کو گنداکرانے میں مصروف ہے ،تو دوسری طرف نوازشریف کی طاقت بھی کسی مافیاکنگ سے کم نہیں ،اپوزیشن اور بیرون ملک میں ہونے کے باوجود، میاں صاحب نے فوج کو تگنی کاناچ نچایاہواہے، جس طرح ویڈیوز اور آڈیوز سامنے آرہی ہیں ،لگتاہے میاں صاحب صرف انہی چیزوں پرکام کیا ہے،تمام ویڈیوز اور آڈیوز میں میاں صاحب کو مظلوم دکھانے کی کوشش کی گئی ہے ، حیران کن بات یہ ہے کہ کسی اور پارٹی یا شخصیت کی ایسی آڈیوز سامنے تاحال نہیں آئیں، اس دور میں ایک نئی چیز کا ٹرینڈ بھی چل رہاہے ، ایک میڈیا چینل متنازعہ خبر لگاتاہے اس کے بعد حکومتی حمایتی ٹی وی اپنا اینگل نکالتے ہیں اور میاں صاحب کی محبت والے چینل اپنا اینگل نکالتے ہیں،دن بھر خبروں کا بازار گرم رہتاہے ، اس کے بعد یوٹیوبرز اپنی اپنی لائنوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ایسی ایسی باتیں کرتے ہیں کے آپ دنگ رہ جائیں جب ایسی کنفیوز رائے ایک ایسے ملک میں پھیلتی ہے جس میں اکثریت پڑھی لکھی نہ ہو تو سوچیں وہ لوگ ذہنی طور پر کتنے منقسم ہوں گے ۔۔یہ کام دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہورہاہے جو صرف پاکستان میں ہورہاہے ،ایسا پروپیگنڈا کیا جائے ہے لوگ تقسیم رہیں اور انہی بیکار کی باتوں میں الجھے رہیں اور کام کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں۔ ۔اور اس تمام کام میں معاشرے کے اس طبقے کے افراد بھی شامل ہیں جو پڑھے لکھے ہیں ، اور شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔۔(ریحان سید)

(ریحان سید اسلام آباد میں رپورٹنگ کے حوالے سے ایک مقام رکھتے ہیںِ، یہ تحریر ان کی سوشل ویب سائٹ اکاؤنٹ سے لی گئی ہے جس کے مندرجات سے عمران جونیئرڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ علی عمران جونیئر)

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں