سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان نے فوج کی تحویل میں افراد کی تعداد بتادی، اٹارنی جنرل نے کہاکہ 102افراد فوج کی تحویل میں ہیں، فوج کی تحویل میں کوئی خاتون اور کمسن نہیں ہے، کوئی صحافی اور وکیل فوج کی تحویل میں نہیں۔چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس کی تحویل میں کوئی شخص نہیں ہے، پشاور میں 4لوگ زیرحراست ہیں،پنجاب میں ایم پی او کے تحت 21لوگ گرفتار ہیں، انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 141افراد گرفتار ہیں،سندھ میں 172افراد جوڈیشل تحویل میں ہیں،345افراد گرفتار، 70بری ہو گئے، ایم پی او کے تحت 117افراد جوڈیشل تحویل میں ہیں۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ 102افراد فوج کی تحویل میں ہیں، فوج کی تحویل میں کوئی خاتون اور کمسن نہیں ہے، کوئی صحافی اور وکیل فوج کی تحویل میں نہیں۔
فوج کی تحویل میں کوئی صحافی نہیں۔۔
Facebook Comments