ایف بلاک میں بجلی کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز۔۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔انھوں نے صحافی کالونی ایف بلاک کی اوور ہیڈ ایکسٹرنل الیکٹریفکیشن کے منصوبے کی کامیاب تکمیل کے بعد بجلی کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کا افتتاح کیا اور بجلی کی فراہمی کی فائل صدر ارشد انصاری کے حوالے کی ۔ اس منصوبے کے تحت 11کے وی لائن کے ذریعے صحافی کالونی گرڈ کے آصف ٹاو ¿ن فیڈر سے کنکشن دیا گیا ہے۔ لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری،سینئر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ، اراکین گورننگ باڈی سید بدر سعید، شاہدہ بٹ نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہااورلیسکوکا بجلی کی ترسیل ومرمت کے باقاعدہ انتظامی کنٹرول پر چیف ایگزیکٹو لیسکوکا شکریہ ادا کیا۔ صدر ارشد انصاری نے صحافی کالونی ایف بلاک میں بجلی کی فراہمی پر انجینئر رمضان بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایف بلاک میں ریکارڈ مدت میں بجلی فراہمی رمضان بٹ کی صحافی دوستی کے باعث ممکن ہوئی، انہوں نے بتایا کہ آج ایف بلاک میںنہ صرف بجلی فراہم کی گئی ہے بلکہ یہ منصوبہ محکمانہ ضوابط، کمیٹی کی سفارشات اور منظوری کی روشنی میں مکمل کیا گیا۔ قبل ازیں صحافی کا لونی کے قیام سے تاحال نظام ایل ڈی اے کے سپرد تھا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے منصوبے کی تکمیل کا جائزہ لیا اور بجلی کی فراہمی کے عمل کو باضابطہ طور پر فعال کیا۔انہوں نے منصوبے کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صرف بجلی کی فراہمی نہیں بلکہ ہمارے اس عزم کی علامت ہے کہ ہم ہر شہری تک سہولیات پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، صحافی برادری کے لیے یہ اقدام ہمارے ادارے کا ایک اور مضبوط قدم ہے جو شفافیت، دیانت داری اور عوامی خدمت پر مبنی ہے۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو لیسکو نے صحافی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا عوامی آگاہی اور اداروں کی شفافیت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے،لیسکو میڈیا سے مثبت روابط کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی تعاون کو مزیدمضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔تقریب کے آخر میں انھوں نے اپنی پوری ٹیم کو مبارکباد دی جنہوں نے دن رات محنت کرکے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔انھوں نے لاہورپریس کلب شملہ پہاڑی پر شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ایل ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر علی رضا خالد، پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اسدحسین، لیسکوکے اعلیٰ افسران اعجاز بھٹی(جنرل مینیجر آپریشنز)،رائے اصغر(ڈائریکٹر جنرل امپلیمنٹیشن)،فیصل زکریا(چیف انجینئرمیٹریل مینجمنٹ)،عمر بلال(مینجر ایسٹرن) اور رابعہ قادر (ترجمان لیسکو) بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں