صحافیوں نے گروپ ”فاﺅنڈرز گروپ“ کے سربراہ آصف بٹ نے کہا ہے کہ ”فارم نہیں پلاٹ دیں گے “۔گذشتہ روزفاﺅنڈرز گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں شعبہ صحافت بالخصوص صحافیوں کی حالت زار پر خصوصی طور اظہار رائے کیا گیا ۔ جس کے بعد فاﺅنڈرز گروپ اور سینئر صحافیوں نے پریس کلب کے انتخابات 2025ءکیلئے فاﺅنڈرز گروپ کی بھرپور حمایت اور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ۔صدرفاﺅنڈرز گروپ آصف بٹ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ فاﺅنڈرز گروپ صحافیوں کو فارم نہیں بلکہ پلاٹ دے گا ، بلکہ کوشش کریں گے کہ انہیں چھت ڈالنے کیلئے بھی وسائل فراہم کیے جائیں ۔ ہم صرف پریس کلب کے ممبرز کے مفادات کیلئے ہی کام نہیں کریں گے بلکہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے وہ تمام شعبے جو صحافیوں سے براہ راست منسلک ہوتے ہیں لیکن وہ پریس کلب کے ممبر نہیں ہیں ہم ان کیلئے بھی چھت فراہم کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا ہاﺅسنگ سوسائٹی کا وزٹ کرانے کا اعلان بھی کیا ۔قبل ازیں خاور نعیم ہاشمی نے کہا کہ آصف بٹ نے تمام صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن حد تک پہنچ کر کام کیا ہے ۔صدر اے پی پی ایمپلائیز ایسوسی ایشن رانا عبداالرحمن نے کہا کہ آصف بٹ کو ہمیشہ صحافی اور کارکن دوست پایا ۔ ہم فاﺅنڈرز گروپ کی کامیابی کیلئے صرف دعا ہی نہیں عملی کوشش بھی کریں گے۔