fori election hukoomat ko le doobay gi | Hassan Nisaar

فوری الیکشن حکومت کو لے ڈوبے گی، حسن نثار۔۔

سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت فوری الیکشن کی طرف جاتی ہے تو عمران خان کی مقبولیت اژدھا کی طرح منہ کھولے ہوئے ہے اور اگر فوری انتخابات نہ کروائے گئے تو معیشت موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گی۔ سماء نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں اور آئندہ ان غلطیوں کو نہ دہرائیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال کے مطابق فوری انتخابات ہونے چاہیے۔ لیکن اگر موجودہ حکومت فوری انتخابات میں جاتی ہے توعمران خان کی مقبولیت اژدھا کی طرح منہ کھولے کھڑی ہے اور اگر انتخابات فوری نہ کروائے گئے تو معیشت موجودہ حکومت کو لے ڈوبے گی۔حسن نثار نے کہا کہ موجودہ حکومت بھان متی کا کنبہ ہے پتہ نہیں کب بکھرجائے،یہ ایک جمہوری ڈائن  کا رقص ہے جو کہ جاری ہے اور نڈھال ہو کرپتہ نہیں کب گر جائے ؟سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ موجودہ متحد حکومت ایک ایسی ٹرین کے انجن میں گھس کر بیٹھ چکی ہے جو پٹڑی سے اتر کر گر چکی ہے،اورمیرے خیال میں تمام جماعتوں کے رہنماوں کی یہ بد ترین غلطی ہے،اور اس کا انجام مجھے بلکل ہی کچھ اور نظر آ رہا ہے جس کو میں ابھی بیان نہیں کر سکتا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں