minar e Pakistan tiktoker case camera man ki zamanat manzoor

فلائنگ کس دیئے نہ بھارتی جھنڈا لے کر گئی،خاتون ٹک ٹاکر۔۔

مینار پاکستان پر ہجوم کے ہاتھوں ہراسانی کا سامنا کرنے والی عائشہ اکرم نے وضاحت کی ہے کہ 14 اگست کو نہ تو انہوں نے لوگوں کو فلائنگ کس کی اور نہ ہی بھارت کا جھنڈا لے کر آئیں۔ویب سائٹ انڈیپنڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں عائشہ اکرم نے اپیل کی کہ ان کے بارے میں غلط باتیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے پولیس کی تفتیش پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ تو جینے کی امید کھو چکی تھیں لیکن یہ پولیس ہی تھی جس نے انہیں بچایا ہے، بالخصوص ڈالفن فورس کا کردار بہت اہم ہے۔ دریں اثنا  خاتون ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کے گھر سیکیورٹی تعینات کر دی گئی۔جیو نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق عائشہ کے گھرکے اندر اور باہر 8 پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیاہے اور عائشہ کی مرضی کے بغیرکسی کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔عائشہ کے مطابق اس کے والد اور والدہ ذہنی اذیت سے بیمار ہوگئے ہیں۔عائشہ سے پولیس سمیت مختلف اداروں کی جانب سے پوچھ گچھ کا عمل بھی جاری ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں