پریس کلب حیدرآباد میں صحافتی تنظیموں اور پریس کلب کے باڈی کا اہم اجلاس میڈیا ہاؤسز سے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف ایکشن کمیٹی بنادی اور بھرپور احتجاجی تحریک کا اعلان ایکشن کمیٹی میں مختلف یونیز کے صدور اور پریس کے صدر شامل ہوں گے پریس کلب اور شہر بھر میں احتجاجی بینرز نصب کیے جائیں گے اور پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایاجائے گا۔۔اس سے پہلے جمعہ کے روز ۔ ڈان, ایکسپریس, جی این این, جیو اور دیگرز سے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف صحافتی برادری سراپا احتجاج حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ اور رانا عظیم گروپ،،یونین آف جرنلسٹ دستوری اور دیگر کی جانب سے پریس کلب سے ریڈیو پاکستان چوک تک مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں یونین رہنماؤں حمید الرحمن, لال رحمن, جے پرکاش, جنید خانزادہ اور پریس کلب کے سینئرز ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یونینز کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میڈیا سے ملازمین کی جبری برطرفی قابل مذمت اور تشویشناک اقدام ہے، میڈیا ہاؤسز کے مالکان چھوٹے ورکرز کو ملازمتوں سے نکال کر ظلم کررہے ہیں، ادارے لاکھوں کی تنخواہیں اور مراعات لینے والے ڈائریکٹر، سی او او، سی ای اور گروپ پریذیڈنٹ کو کیوں نہیں نکالتے۔۔مظاہرین نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی برطرفیوں کے معاملے کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے۔۔
میڈیاورکرزکی برطرفیاں،احتجاجی تحریک کا اعلان۔۔
Facebook Comments