صحافی کے گھر فائرنگ ، کمسن بیٹی کا قتل۔۔

 مرید کے میں روزنامہ خبریں کے سینئر صحافی شیخ شاہد ابراہیم کے گھر پر با اثر غنڈہ عناصر نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر انکی 7 سالہ بیٹی ایہا شاہد جاں بحق ہوگئی۔دریں اثنا لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سینئر نائب صدر افضال طالب ، نائب صدر صائمہ نواز ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے با اثر غنڈہ عناصر کی جانب سے مرید کے کے سینئر صحافی شیخ شاہد ابراہیم کے گھر پر ہونے والی فائرنگ سے انکی 7 سالہ بیٹی کے قتل کی پر زور مذمت کی ہے۔  انھوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں