برطرف میڈیا ورکرزکے یوجے سے رابطہ کریں۔۔

کراچی کی تمام مزدور تنظیموں نے صحافیوں اور اخباری کارکنوں کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، صحافیوں، اخباری کارکنوں اور دیگر مزدور تنظیموں کے نمائندہ افراد پر مشتمل مشترکہ نمائندہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے مزدور تنظیموں کا مشترکا توسیعی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔ کراچی کی تمام مزدور تنظیموں، صحافیوں اور اخباری کارکنوں کی تنظیموں کا مشترکا اجلاس منگل کو کراچی پریس کلب میں ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا ہاوسز سے جبری برطرفیوں کیخلاف ناصرف عدالتی جنگ لڑی جائے گی بلکہ ہر سطح پر احتجاج بھی کیا جائے گا جس میں تمام مزدور تنظیمیں ساتھ ہوں گی اجلاس میں میڈیا ہاوسز سے جبری برطرف کیے جانے والے ملازمین کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لیے کراچی پریس کلب میں واقع کے یو جے کے دفتر میں ڈیسک کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا اور ایسے تمام میڈیا ورکرز سے جو مختلف اداروں سے جبری برطرف کیے گئے ہیں اپیل کی گئی کہ وہ اپنا مکمل ڈیٹا ڈیسک کو فراہم کردیں اجلاس میں میڈیا ہاوسز سے جبری برطرفیوں کے معاملے پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تینوں دھڑوں، اخباری کارکنوں کی تنظیم ایپنک، جنگ، دی نیوز اور جاوید پریس کی سی بی اے یونینز اور ہیرالڈ ورکرز یونین کی جانب سے بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ اخبارات اور ٹی وی چینلز کے مالکان نقصان کا جھوٹا رونا رو کر رائٹ اور ڈاون سائزنگ کے نام پر ملازمین کو جبری برطرف کررہے ہیں ایک طرف اخبارات اشتہارات سے بھرے ہوئے ہیں اور دوسری طرف نیوز چینلز پر خبریں کم اور کمرشلز زیادہ ہیں لیکن اس کے باوجود میڈیا مالکان نے نقصان کا شور مچایا ہوا ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ 6 ماہ پہلے تک میڈیا ہاوسز نقصان میں نہیں تھے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت کے آنے کے بعد صرف 6 ماہ میں ایسا ظاہر کیا جارہا ہے جیسے میڈیا مالکان کو اچانک اربوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے جس سے لگ رہا ہے کہ میڈیا مالکان پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف سازش کررہے ہیں اجلاس میں میڈیا ہاوسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تاخیر سے ادائیگی کی بھی مذمت کی گئی اور میڈیا مالکان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر ملازمین کی تنخواہیں ادا کریں جبکہ چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی گئی کہ وہ صورتحال کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے قلم اور کیمرے کے مزدوروں کو انصاف دلائیں۔ اجلاس میں تمام صحافتی اور اخباری کارکنوں کی تنظیموں، میڈیا ہاوسز کی سی بی اے یونینز پر مشتمل نمائندہ کمیٹی قائم کی گئی جس کا کنوینر پائلر کے کرامت علی کو مقرر کیا گیا جبکہ مزدور تنظیموں کی جانب سے پیپلز لیبر بیورو کے حبیب جنیدی اور نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے ناصر منصور کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اجلاس میں کے پی ٹی، پورٹ قاسم، پاکستان فشر فوک فورم، حبیب بنک کی سی بی اے یونین اور مختلف ٹریڈ یونین فیڈریشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کے یو جے کی جانب سے عاجز جمالی اور ایپنک کی جانب سے شکیل یامین کانگا نے اجلاس میں شرکت کی۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں