حکومت پاکستان نے ذرائع ابلاغ سے متعلق کیسز کو نمٹانے کیلئے میڈیا کورٹس کے قیام کا اعلان کر دیا ہے اور وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میڈیا کورٹس کے قیام کا مقصد فوری انصاف کی فراہمی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے دفتر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں یکساں قوانین کا اطلاق وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے جس کے تحت کسی کیساتھ ناانصافی اور حق تلفی نہیں ہونی چاہیے، پیمرا کیساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے جبکہ حکومت میڈیا کے واجبات بھی جلد ادا کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ ذرائع ابلاغ سے متعلق کیسز نمٹانے کیلئے میڈیا کورٹس بنائی جا رہی ہیں، جس سے شکایات کے جلد ازالے میں مدد ملے گی۔ اس کا مقصد میڈیا انڈسٹری کے تنازعات کو ان خصوصی عدالتوں میں لے جانا ہے تاکہ فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا تاہم پیمرا کے ضابطہ اخلاق کو موثر بنانے کیلئے پی بی اے اپنا کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔
میڈیا کورٹس کے قیام کا اعلان۔۔
Facebook Comments
Its okay for to give equal rights to to all scocity and people in pakistan but to make this a base and start amendments in blasphemy law will be a very scary move for PTI and the future of PTI government.