لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سوسائٹی کے دیرینہ مسائل کا حل سست روی کا شکار ہونے پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی قیادت میں کلب کی گورننگ باڈی کے ارکان نےوزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس میں احتجاج کیا۔ صدر کلب نے پریس کانفرنس سے قبل وہاں موجود صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اور بیوروکریسی کی غیر سنجیدہ پالیسیوں کے باعث صحافی کالونی کے دیرینہ مسائل، صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراءاور ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں میں تاخیر اور اصولی منظوری کے باوجود فیز ٹو میں ہونے والی سست روی انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔

Facebook Comments