فردوس عاشق کا میڈیا انڈسٹری کو کھلا چیلنج

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  پاکستان میں بیٹھا ایک ایسا گینگ جو کام تو میڈیا میں کررہے ہیں لیکن ان کی دال روٹی اس خاندان کے ساتھ جڑی ہوئی تھی کیونکہ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈال کر کچھ مال میڈیا میں موجود کالی بھیڑوں تک بھی پہنچتا تھا‘۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ’ان کے پیٹ پر لات پڑی تو انہیں ایک دم آزادی اظہار رائے یاد آگئی اور انہوں نے آہ و بکا شروع کردی کہ آزادی صحافت پر حملہ، پاکستان میں سینسر شپ آگئی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ آج میں ایک مرتبہ پھر میڈیا سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے پورے پاکستان میں ایسا کوئی اخبار بتادیں جس میں صحافی نے کچھ لکھنا ہے اسے کوئی روک رہا ہو، کوئی ایسا اینکر بتادیں جو روز ٹاک شو میں بیٹھ کر جو کہنا چاہے اور وہ نہ کہہ رہا ہو، رپورٹر، تجزیہ کار، کوئی بھی لکھاری کہہ دے کہ میں نے یہ کہنا تھا مجھے روک دیا گیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ میڈیا میں جو چاہ رہے ہیں لکھ رہے ہیں، جو چاہتے ہیں وہ بول رہے ہیں کیونکہ حکومت آزادی اظہار رائے کو یقینی بنارہی ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں