شائقین اور فن و کھیل کی معروف شخصیات کی طرح پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ایس ایل سکس کے تھیم سانگ پر جاری بحث میں اپنا حصہ شامل کردیا۔قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے موقعے پر معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پنجاب کی سرزمین پر خوش آمدید کہتی ہوں۔سب کو مبارک باد ہے کہ پنجاب کے کھیل کے میدان آباد ہوئے ہیں۔ پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لائیں اور میچز شروع ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کا شکریہ کے پاکستان کا مثبت امیج دنیا میں اجاگر کیا۔ پاکستان کی کرکٹ سے محبت اور جنون کسی اور ملک سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔پی ایس ایل سکس کے ترانے پر جاری سوشل اور مین اسٹریم میڈیا میں جاری بحث سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ایس ایل کا گانا سنا جو چاہ رہے تھے یہ اس معیار کا نہیں۔ نصیبو لعل ہمارا لعل ہیں، ان کی آواز تو بہترین ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا گانا اس سے کہیں بہتر ہونا چاہیے تھا۔

فردوس عاشق اعوان بھی پی ایس ایل ترانے سے ناخوش۔۔
Facebook Comments