Firdos Shamim Naqvi ki Sahafi ko Dhamki

تحریک انصاف کے فردوس شمیم کی صحافی کو دھمکی

پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے اقتدار میں آنے سے قبل ہی میڈیا کو دھمکیاں دینا شروع کردیں, پریس کانفرنس کے دوران فردوس شمیم نقوی صحافیوں پر مقدمات قائم کرنے کی دھمکیاں دینے لگے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے خلاف ایئرپورٹ کے پیچھے گلشن رومی کے رہائشی عدالت میں گئے ہوئے ہیں، رہائیشیوں کے مطابق آپ بلڈر مافیا کے طور پر کام کر رہے ہیں ، ایئرپورٹ سے 5 سو میٹر کے فاصلے پر پڑا پروجیکٹ شروع کر رکھا ہے جو ماحولیات ، ایئرپورٹ سیکورٹی اور بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی ہے،
جس پر شمیم نقوی آپے سے باہر ہوگئے اور صحافی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں آپ پر کیس درج کروا دوں تو ، جس پر صحافی کا کہنا تھا کہ آپ شوق سے میرے خلاف مقدمہ درج کروائیں میں سے صرف آپ سے سوال پوچھا ہے جو میرا حق ہے

مزید وڈیو میں دیکھیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں