عدالت عظمیٰ نے جنگ جیو گروپ کے ایک ٹاک شو کی بنیاد پر اس کیخلاف بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 8ایف آئی آرز کا خاتمہ کرتے ہوئے صرف ایک ایف آئی آر بحال رکھنے کے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف صوبائی سیکرٹری قانون کی اپیل خارج کردی، عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ یہ ایف آئی آرز پرائیویٹ شہریوں نے درج کروائی تھیں ، اس معاملہ سے ریاست کا کیا تعلق ہے ؟جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے سیکرٹری قانون بلوچستان عبدالرحمان بزدار کی ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی سماعت کی توایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان باقر شاہ پیش ہوئے ،اپیل کا جائزہ لینے کے بعد جسٹس گلزار احمد نے ان سے استفسار کیا کہ یہ ایف آئی آرز پرائیویٹ شہریوں نے درج کروائی تھیں ، کیا ان مدعیوں نے بھی اس کے خلاف اپیلیں دائر کی ہیں تو فاضل وکیل نے نفی میں جواب دیا ،جس پر فاضل جج نے کہاکہ اس معاملہ سے ریاست کا کیا تعلق ہے ؟سیکرٹری قانون کو یہ اپیل دائر کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا ۔
جنگ،جیوکے خلاف 8 ایف آئی آر کا خاتمہ۔۔
Facebook Comments