پیمرا نے غیرقانونی ٹی چینل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملک یامین اعوام کے خلاف لاہور کے تھانہ فیصل ٹاون میں ایف آئی آر درج کرادی۔۔ملک یامین روزنامہ سحر کے نام سے ایک اخبار بھی چلا رہا تھا۔۔ پیمرا کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایف آئی آر کی درخواست پیمرا لاہور آفس کے ڈپٹی جنرل منیجر کی مدعیت میں دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ ملک یامین سکنہ فیصل ٹاون لاہور، جی ٹی وی، سبزیات اور گریٹ کے مختلف ناموں سے غیرقانونی ٹی وی چینل کی نشریات میں ملوث ہے جو پیمراآرڈیننس کی شق 19 کی خلاف ورزی ہے۔۔ ایف آئی آر درج کرانے سے پہلے پیمرا نے ملک یامین کو متعدد بار نوٹسز بھی جاری کئے تاہم کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیاگیا۔۔واضح رہے کہ ملک یامین ماضی میں پیمرا کے کیبل ٹی وی کے لائسنس یافتہ بھی تھے تاہم ان کا لائسنس پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر منسوخ کردیاگیا تھا
3غیرقانونی چینل کے مالک کے خلاف مقدمہ
Facebook Comments