سچ نیوز میں بھی برطرفیاں شروع ہوگئیں۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ سچ نیوز اسلام آباد سے چھ رپورٹرز، تین کاپی ایڈیٹرز اور دو این ایل ایز کو فارغ کردیاگیا ہے۔۔ جب برطرف ہونے والوں نے وجہ پوچھی تو انہیں بتایا گیا کہ کچھ فنانشنل ایشوز ہیں جس کی وجہ سے چینل انتظامیہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے ۔۔نئے کنٹرولر نے اسلام آباد میں اپنی ٹیم بنانے کی کوشش کی ، نیوز روم کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سولہ رپورٹر تھے جس میں کچھ پرچی والے اور سفارشی شامل ہیں۔۔پپو کے مطابق چھ برطرف ہونے والوں میں کچھ اہل رپورٹر بھی زد میں آگئے لیکن پرچی اور سفارشی رپورٹر ز کو کسی نے چھیڑا تک نہیں۔۔
Facebook Comments