bol ne pemra ke ehkamaat hawa mein uradiye

فنانس ڈپارٹمنٹ کے دو سینئر ملازمین کی پراسرار گمشدگی۔۔

بول ہیڈ آفس کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بول مارکیٹنگ ہیڈ کے بعد فنانس ڈپارٹمنٹ سے بھی دو سینئر ملازم لاپتہ ہوگئے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے اس سلسلے میں چینل انتظامیہ کی خاموشی پراسرار ہے۔بول کےذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ بول نیوزکے مارکیٹنگ ہیڈآکاش رام کراچی کے علاقے ڈیفنس  میں واقع اپنے  گھر سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ جس کے لئے بول نیوز کی اسکرین مسلسل خبریں چلائی جارہی ہیں،پریس کانفرنس کی گئی اور عدالت سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا لیکن اب مبینہ طور پر فنانس ڈپارٹمنٹ کے دو مزید سینئر ارکان لاپتہ ہوگئے ہیں۔ بول ہیڈآفس کے ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک صاھب گزشتہ پندرہ سال سے ایگزیکٹ اور بول کے معاملات دیکھ رہے تھے اور چینل کے ایک “بڑے” سے قریبی تعلق کے باوجود چینل انتظامیہ اس معاملے پر خاموش ہے، اطلاعات کے مطابق دوسرے ملازم کی گمشدگی پر بھی چینل کی طرف سے کسی قسم کی تشویش ظاہر نہیں کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق بول کے گزشتہ ایک ہفتے سے  لاپتہ  ان ملازمین کے اہل خانہ چینل انتظامیہ کی اس پراسرار خاموشی کی وجہ سے سخت پریشان اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں، فیملی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بول کی جانب سے دونوں ملازمین کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں جس کے باعث فیملی مزید مشکلات کا شکار ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں